اے آر راتھر گورنر سے ملاقی
جموں:سابق وزیر خزانہ اے آر راتھر آج راج بھون جموں میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوئے ۔
انہوں نے گورنر کو ریاست کی موجودہ سیاسی ، ترقیاتی اور سلامتی صورتحال سے روشناس کرایا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر عوامی نوعیت کے کئی معاملات گورنر کی نوٹس میں لائے ۔
گورنر نے اے آر راتھر کے ساتھ بنیادی سطح پر جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبہ بندی میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں ۔
Comments are closed.