جموں: ریاست میں 20جون کو گورنر رول کے نفاذ سے لے کر9 نومبر2018 تک گورنر سیکرٹریٹ سمیت
گریوینس سیل کو29999 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے29147 شکایات کو نمٹارے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ 476 شکایات کو نمٹانے کا عمل جاری ہے۔
اسی طرح گورنر کی ہدایت پر گورنر کے مشیر متواتر بنیادوں پر لوگوں سے مل کر اُن کی شکایات اور مسائل سُنتے رہے ہیں۔گورنر کے تینوں مشیروں نے عوامی رابطہ مہم کے تحت17 جولائی2018 سے اب تک2007 وفوداور1902افراد کے مسائل سُنے ہیں۔مشیروں کی نوٹس میں جتنے بھی مسائل اور شکایات آئیں اُن سب کا نپٹارہ کیا گیا ہے اور انہیں متعلقہ کوارٹروں تک پہنچایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گورنر نے مشیروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ماتحت محکموں کے تعلق سے ملی شکایات کا متواتر بنیادوں پر جائیزہ لیں اور ہر محکمہ کے نوڈل افسر کی جانب سے ان شکایات کے نپٹارے کے عمل کا بھی جائیزہ لیں۔
کُل ملا کر اس مدت کے دوران33908 شکایات موصول کی گئیں جن میں سے33056 شکایات کو نمٹانے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ9 نومبر 2018 تک 476شکایات کے نپٹارے کا عمل جاری ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.