گورنر نے مشیروں کے محکموں میں تبدیلی عمل میں لائی

جموں: گورنر ستیہ پال ملک نے آج اپنے مشیروں بی بی ویاس، کے، وجے کمار، خورشید احمد گنائی اور کے۔ کے شرما کو ازسر نو محکمے تفویض کئے۔
اس سلسلے میں جی اے ڈی کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق منصوبہ بندی، ترقی و نگرانی، دیہی ترقی و پنچائتی راج، لداخ امور، الیکشن ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف باز آباد کاری و تعمیر نو، ریونیو، خوراک، سول سپلائیز و امور صارفین، قبائلی امور،اے آر آئی اینڈ ٹرینگز اور زراعت و باغبانی محکمے بی بی ویاس کو سوپنے گئے ہیں۔
داخلہ، جنگلات و ماحولیات، صحت و طبی تعلیم،یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، خاطر تواضع، شہری ہوا بازی، اسٹیٹس، اطلاعات، قانون، انصاف و پارلیمانی امور محکمے کے۔ وجے کمار کے پاس رہیں گے۔
اسی طرح سکولی تعلیم ، اعلیٰ تعلیم، ٹرانسپورٹ، حج و اوقاف، تکنیکی تعلیم، پھولبانی، پشو و بھیڑ پالن، امداد باہمی، سیاحت، کلچر، سماجی بہبود اور محنت و روز گار محکمے خورشید احمد گنائی کو دیئے گئے ہیں۔
تعمیرات عامہ، پی ایچ ای اینڈ آئی ایف سی، پی ڈی ڈی، خزانہ، مکانات و شہری ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت و حرفت اور سائنس و ٹیکنالوجی محکمے کے۔ کے شرما کو دیئے گئے ہیں۔البتہ جی اے ڈی سے متعلق دستاویزات چیف سیکرٹری کی طرف سے براہِ راست گورنر کو پیش کئے جائیں گے۔
جموں وکشمیر ڈیلی گیشن آف پاورس ایکٹ2018 کے سیکشن2 اور ایس آر او282 بتاریخ23 جون2018 کی جزوی ترمیم اور نوٹیفکیشن آف ایس آر او293 بتاریخ2 جولائی2018 کی رُو سے گورنر نے ہدایات دی ہیں کہ گورنر کے مشیروں کو انہیں دیئے گئے محکموں میں وزیروں کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

Comments are closed.