سرینگر کرگل شاہراہ آٹھ روز بعد ٹریفک کیلئے بحال

درماندہ گاڑیوں کو سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی

آٹھ روز بعد سرینگر کرگل شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال ہوئی ۔جس دوران درماندہ گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی گئی ۔گاندربل سے اس ضمن میں نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی صبح سرینگر کرگل شاہراہ کو ایک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کیا گیا جس کے ساتھ ہی شاہراہ کے مختلف مقامات پر درماندہ گاڑیوں کو سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ تاریخی مغل روڑ پر بھی ٹریفک کی آمد رفت سات روز بعد دوبارہ بحال کی گئی ہے۔

Comments are closed.