کلرس کے مقبول شو ’بگ باس11‘ کی شلپا شنڈے اور عرشی خان کی جوڑی کو شو کے دوران لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ لیکن جیسے ہی شو آگے بڑھا ان کے رشتہ میں دراڑ پیدا ہو گئی۔ یہاں تک کہ عرشی نے شلپا کو ’واہیات عورت‘ تک کہہ دیا تھا جسے وہ ماں کا درجہ دیتی تھیں۔
یہ دونوں شو کے بعد بھی کم ہی بار ساتھ میں نظر آئی ہیں۔ لیکن اب عرصہ بعد ان دونوں کو ایک مرتبہ پھر سے ایک فریم میں دیکھا گیا ہے۔ دراصل گزشتہ دنوں شلپا اور عرشی کی ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ایک بار پھر سے ایک تصویر میں دکھائی دئے۔ خبر کے مطابق عرشی خان اور شلپا شنڈے نے ساتھ مل کر دیوالی منائی ہے۔
اس تصویر میں عرشی خان اور شلپا شنڈے روایتی لباس میں نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ شلپا سیاہ رنگ میں تو دوسری جانب عرشی خان پیلے رنگ کے سوٹ میں دکھیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دونوں کے رشتے پھر سے بہتر ہو گئے ہیں ۔
Comments are closed.