ویڈیو: ربیع الاول کے بابرکت اور فضیلت والے مہینے کی آمد، ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کا جائیزہ لیا

 

سرینگر: ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنرنے عید میلادالنبی کی اہمیت کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو متحرک ہونے اور فرض شناسی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے محکمہ بجلی اور صحت عامہ کو بجلی اورپانی کی بلا خلل سپلائی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے پر زوردیا تاکہ تقریبات کے دوران عقیدتمندوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ آفس اور سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو اہم مذہبی مقامات تک ٹرانسپورٹ کا معقول انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی۔جب کہ پارکنگ کے لئے بہتر انتظامات کرنے کے بھی احکاما ت دئے گئے۔
اس دوران محکمہ صحت کو 21نومبر کو حضرت بل میںایمبولینس دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی جب کہ میلاد تقریبات کے لئے اہم مقامات پر طبی کیمپوں کے قیام پر بھی زوردیا گیا ۔ترقیاتی کمشنر نے اُن سڑکوں کی فوری مرمت کی بھی ہدایت دی جہاں اس کی ضرورت ہو۔وقف بورڈ کو بھی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی گئی۔ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ ڈی سی آفس کمپلیکس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں متعلقہ محکموں کو اُن کی ذمہ داریوں اورکام کاج کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔

Comments are closed.