محکمہ موسمیات کا تازہ کلینڈر جاری، 12سے 14نومبر تک برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے 12نومبر سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس نے کہا ہے کہ 12سے 14نومبر تک بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کے امکانات ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موسمی صورتحال 15نومبر تک خراب رہنے کے امکانات ہے جس کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل میں بھی خلل پڑ سکتا ہے ۔

Comments are closed.