روسی مداخلت سے متعلق صحافی کے سوال پر ڈونالڈ ٹرمپ آپے سے باہر

امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج پروائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی این این کے رپورٹر پر بیحد خفا ہو گئے۔ امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ آپے سے باہر ہو گئے، رپورٹر کو برا بھلا کہا اور عملہ کو رپورٹر کا مائیک چھین لینے کا حکم دے دیا۔

روسی مداخلت سے متعلق سوال پر خفا ٹرمپ نے صحافی کو خاموش رہنے کو کہا۔ انہوں نے کہا وہ کسی روسی مداخلت کو نہیں مانتے، یہ سب افواہ ہے، بیٹھ جاؤ، بہت ہوگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر کو مزید کہا کہ امریکی چینل کے لیے شرمناک ہے کہ تم جیسے رپورٹر رکھے ہوئے ہیں، تم غلط خبریں دیتے ہو، چینل چلاتا ہے، تم لوگوں کے دشمن ہو۔ انہوں نے ایک اور صحافی کو بھی ’نسل پرستانہ سوال نہیں کرو‘ کہہ کر خاموش کرا دیا۔

Comments are closed.