پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل /عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمر ان خان نے پاکستانی ہندو برادی کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مساوات اور انسانیت دوست ملک ہے جو اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ نیک نیتی سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے، یہاں تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کے خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں
Comments are closed.