ریاست جموں و کشمیر میں کرگل ضلع میں رات کا درجہ حرارت منفی 9.0ڈگری ریکارڈ

سرینگر/07نومبر/سی این آئی/ رواں ماہ میں 7نومبر کی شب موسم خزاں کی سرد ترین رات گذری ہے جس میں درجہ حرارت منفی 2.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ تاہم آج دن کا درجہ حرارت 13ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رواں ماہ کی 7نمبر کی شب موسم خزاں کی سر د ترین رات گذری ہے ۔ ہڑیوں کو جمادینے والی سردی کی وجہ سے وادی کے دور دراز علاقوں میں آبی ذخائر کی اوپری سخت پر یخ کی پرت بچھ گئی ۔ اس دوران پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 5.2منی ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گلمرگ میں منفی 6.6ڈگری کرگل قصبہ میں سب سے سر د ترین رات گذری جہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.0ڈگری ۔لہہ میں منفی 8.4ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سردی کی شدت نے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔ تاہم آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ 13ڈگری سیلس ریکارڈ کیا گیا ہے اور دن بھر دھوپ کھلی رہی جس پر لوگوں نے اطمینان کااظہار کیا۔اور راحت کی سانس لی۔

Comments are closed.