ویڈیو: جنید متو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر منتخب

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے سابق ترجمان جنید اعظم متو کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کا مئیر منتخب کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن میں منگل کو ایس ایم سی میئر کے انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں جنید متو کو 74میں سے 40ووٹ پڑے اور اس طرح سے انہیں کامیابی حاصل ہوئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنید متو نیشنل کانفرنس کے سابق ترجمان تھے جنہوں نے پارٹی کو خیر آباد کہہ کر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔

Comments are closed.