ویڈیو: گیارہویں جماعت طلاب کا بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کیخلاف احتجاج

فزیکس پرچہ نصاب سے باہر آنے کا شاخسانہ

سرینگر کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم گیارہویں جماعت کے طلاب نے سوموار کو سرینگر کی پریس کالونی میں اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کا فزیکس پرچہ نصاب سے باہر تھا جس کے نتیجے میں وہ امتحان میں کچھ نہیں لکھ سکے ۔ انہوں نے بورڈ حکام پر الزام عائد کیا کہ ایک منظم سازش کے تحت ان کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ احتجاجی طلاب نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں گرمی کے انتظامات بھی نہیں تھے جس کے نتیجے میں انہیں پرچہ حل کرنے میں کافی دشواریاں سامنے آئی ۔ ادھر اس ضمن میں جب بورڈ چیر پرسن پروفیسر وینا پنڈتہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بورڈ کو امید واروں کی طرف ایسی کوئی شکایت موصول نہیںہوئی ہے ۔

Comments are closed.