پلوامہ میں سات کلو وزنی آئی ای ڈی سرنگ برآمد

بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنائی ، بڑا حادثہ ٹل گیا:پولیس

سرینگر: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کی صبح پلوامہ شوپیان شاہراہ پر اس وقت ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے بچایا گیا جب فورسز نے آئی ای ڈی کا پتہ لگا کر اس کو ناکارہ بنا یا ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ شوپیان شاہراہ پر جمعہ کو اس وقت سنسنی پھیل گی جب نکس کے مقام پر زیر زمین بچھائی گئی باررودی سرنگ ناکارہ بنائی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز کی ایک پارٹی نکس سے مقام پر معمول کے مطابق گشت پر تھی جس دوران انہوں نے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کا پتہ لگایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی دی ٹی کا پتہ لگانے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کی گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کا طلب کیا گیا اور اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ پانچ سے سات کلو وزنی آئی ای ڈی کو گیس سلنڈر میں زمین کے نیچے لگایا تھا اور اگر اس کو وقت پرناکارہ نہیں بنایا جا تا تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا ۔ ایس ایس پی پلوامہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ووقت پر ناکارہ بنایا گیا ۔

Comments are closed.