بکروال کنبے کے 107قیمتی بکریاں ہلاک،درجنوں زخمی
سری نگر :جموں صوبے کے راجوری علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 107قیمتی بکریاں موقعے پر ہی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں علاقے میں زبردست تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران اور محکمہ شیپ ہسبنڈی کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جائے وارادت پرپہنچ گئے۔ادھر ڈپٹی کمشنر راجوری نے بتایا علاقے میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے روانہ کیا گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق صوبہ جموں کے راجوری علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب علاقے میں ایک بکروال کنبے کے بکریوں کے جھنڈپر بارشوں کے درران آسمانی بجلی گری ہے جس کے نتیجے میں107قیمتی بکریاں موقعے پر ہی موقعے پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔زرائع نے بتایا واقعے کے متعلق علاقے میں خبر پھیلنے کے ساتھ ہی سراسئمگی پھیل گئی اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے واردات پر پہنچ گئے ہین ۔ اس دوران ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ محکمہ شیپ ہسبنڈری کے اعلی ٰ مارہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئے ہیں۔ادھر ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے کے این ایس کو بتایا کہ علاقے میں خانہ بدوشوں کا بکریوں کا ایک جھنڈ پر آسمانی بجلی گری ہے جس کے نتیجے میں107بکریاں موقعے پر ہی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس دوران زخمی کے علاج معالجے اور نقصان کے تخمینے کے لئے 3ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.