سرینگر:کل شام ہندواڑہ ”شوٹ آوٹ “ میں جاں بحق مقامی عسکریت پسندوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ بارش کے باوجود لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی جس دوران سوگوارن پر فورسز نے لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کی جس کے نتیجے میں جلوس جنازہ میں بھگدڑ کا ماحول پھیل گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسند کی یاد میں ہندواڑہ اور سوپور میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی۔ جے کے این ایس کے مطابق کل شام ہندواڑہ میں مختصر جھڑپ کے دوران جاں بحق مقامی عسکریت پسند نصیر احمد تلی ساکنہ گل آباد آرم پورہ سوپور کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ نمائندے کے مطابق شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں سے لوگ آرم پورہ سوپور پہنچنے میں کامیاب ہوئے جہاں پر تحریک المجاہدین سے وابستہ مقامی عسکریت پسند کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ لوگوں کی تعداد کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ جنگجو کی کئی مرتبہ آخری نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ نمائندے نے بتایا کہ برستی بارش کے باو جود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مقامی جنگجو کی نعش کو کاندھوں پر اُٹھا کر جونہی مزار شہدا کی طرف پیش قدمی شروع کی اس دوران فورسز نے سوگوران کو روکنے کیلئے اُن پر لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کی جس کے نتیجے میں لوگ مشتعل ہوئے اور پتھراو کرنا شروع کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابگق سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان کافی دیر تک تصادم آرائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے آرم پورہ سوپور میں سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ لوگوں نے اندرونی راستوں کے ذر یعے مقامی عسکریت پسند کو مزار شہدا پہنچایا جہاں پر اُس کو سپرد لحد کیا گیا۔ ادھر مقامی عسکریت پسند کی یاد میں ہندواڑہ اور سوپور میں مکمل ہڑتال سے زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی۔ نمائندے کے مطابق سڑکوں پر گاڑیاں بند جبکہ سر کاری اور پرائیوٹ اداروں میں کوئی کام کاج نہیں ہوا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے سوپور اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ واضح رہے کہ کل شام یونسو ہندواڑہ کے قریب ناکہ پارٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ میں ایک مقامی عسکریت پسند جاں بحق ہوا جس کی بعد میں شناخت تحریک المجاہدین کے ضلع کمانڈر نصیر احمد تیلی کے بطور ہوئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.