امریکی صدر نے دور ہ بھارت منسوخ کردیا
مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے سے معذوری
سرینگر /28 اکتوبر/اے پی آئی امریکی صدر نے اپنے دورہ بھارت کو ملتوی کرتے ہوئے 26جنوری کے موقعے پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے پر معذوری ظاہر کی ، امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ امرکی صدر نے اگلے برس کے ابتداء میں بھارت کا دورہ منسوک کر دیا ہے ۔اے پی آئی کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2019کے اوائل میں جنوبی ایشیا کے کئی ملکوں کا دورہ کرنے کے پروگرام کو ملتوی کر دیا ہے جبکہ 26جنوری یوم جمہوریہ کے موقعے پر بھارت نے امریکی صدر کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے کیلئے مدعو کیا تھا ۔ امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر نے 2019کے اوائل میں دورِ بھارت ملتوی کر دیا ہے اور بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقعے پر انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے سے معذوری ظاہر کی ۔
Comments are closed.