گورنر کو بے ضابطگیاں انجام دینے والوں کے نام ظاہر کرنے چاہیے /حسیب درابو
لسٹ بنانے کے دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا گیا
سرینگر /28 اکتوبر: جموں و کشمیر بینک میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے گورنر کے بیان پر سابق وزیر خزانہ اور پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نے دکھ او ر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کو وہ نام سامنے لانے چاہیے جنہوں نے بے ضابطگیاں انجام دی ہیں ۔ اے پی آئی کے مطابق پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے ریاست کے گورنر ستیا پال ملک کے بیان کہ جموں و کشمیر بینک میں نوکریاں فراہم کرنے کے دوران سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر منظور نظر افراد کو نوکریا ں فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے پر دکھ اور حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بینک میں ان ہی امیدواروں کو نوکریاں فراہم کی گئی جو قوائد و ضوابط اور بینک امتحان میں کامیاب قرار دئیے گئے ہیں ۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ لسٹ میں کوئی تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی اور ایسا ممکن بھی نہیں تھا ۔ اگر ریاست کے گورنر کو نوکریاں فراہم کرنے میں بے ضابطگیوں کا شبہ ہے اور کئی افراد کے اس میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے تو انہیں وہ نام ظاہر کرنے چاہیے جنہوں نے اس طرح کی کارروائی عمل میں لائی ۔
Comments are closed.