پی ڈی پی ورکر کی ہلاکت قابل مذمت :الطاف بخاری

سرینگر: پی ڈی پی کے سینئر لیڈ ر اور سابق وزیر نے حیدر پورہ گنگ بوگ علاقے میں پارٹی ورکر کو قتل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

الطاف بخاری کے مطابق مہلوک پی ڈی پی ورکر نے اپنے آپ کو لوگوں کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا تھا اور اُس کے چلے جانے سے ذاتی صدمہ پہنچا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق خزانہ وزیر الطاف بخاری نے حیدر پورہ میں پارٹی ورکر کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محمد امین ڈار نے ہمیشہ لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کیا۔

الطاف بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جونہی پارٹی ورکر محمد ڈار کو قتل کرنے کی خبر ملی تو کافی دکھ ہوا۔ انہوںنے غمزدہ کنبے کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محمد امین ڈار نے اپنے آپ کو لوگوں کی خدمت کیلئے وقف رکھا تھا ۔

الطاف بخار ی کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بچوں سے اُن کا والد چھینا بلکہ مجھے بھی ذاتی طورپر نقصان پہنچایا۔ انہوںنے کہاکہ مہلوک ورکر نے جتنے بھی کام لوگوں کیلئے کئے اُنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ الطاف بخاری نے مرحوم کی جنت نشیبی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ واضح رہے کہ محمد امین ڈار الطاف بخاری کے قریبی ورکروں میں شمار ہوتا تھا۔

Comments are closed.