چھتہ بل میں آگ کی ہولناک واردات ،کئی رہائشی مکانات خاکستر

سرینگر: گلوان ٹینگ چھتہ بل کے علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مزید 5رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کی اس واردات میں نصف درجن کے قریب عمارتیں خاکستر ہوئیں ،لاکوں روپے مالیت کی گھریلوں اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل اور 6کنبوں کے افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ۔

چھتہ بل کے گلوان ٹینگ علاقے میں اس وقت قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی جب ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودارہوئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مزید 5رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ بجھانے والے عملہ،مقامی لوگ ، جموں و کشمیر پولیس جائے موقعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کی ، کئی گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد آگ بجھانے والے عملے نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس واردات میں 6رہائشی مکان مکمل طورپر خاکستر ہوئے ۔

لاکھوں روپے مالیت کی گھریلوں اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی جبکہ 6کنبوں کے افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ۔ خبر رساں ادارے اے پی آئی نے اس ضمن میں جب جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ رابطہ قائم کیا تو انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ دوپہر کے قریب چھتہ بل کے علاقے سے آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں نصف درجن کے قریب رہائشی مکان خاکستر ہوئے ۔ پولیس کے مطابق عبدالمجید شیخ ولد غلام محمد ، نور محمد شیخ و لد محمد سبحان ،فیاض احمد شیخ ولد غلام محمد کے علاوہ مزید تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں جن کے مالکان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ۔

Comments are closed.