سرینگر: بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے 24اکتوبر سے 10ویں ،11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات لئے جارہے ہیں جن میں مجموعی طور 1.86لاکھ امیدوار شامل ہوںگے ۔امتحانات کے انعقاد کے لئے 1702مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔جہاں 10212امتحانی عملہ تعینات رہے گا۔
صوبہ کشمیر میں امتحانات کے احسن طریقے سے انعقاد کے لئے صوبائی انتظامیہ کی طرف سے معقول اوربہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔صوبائی کمشنرکشمیر بصیر احمد خان نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو امتحانات کے شفاف اور خوش اسلوبی سے انعقاد،بیرونی مداخلت اور نقل کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے پر زوردیا ہے۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ امتحانات کی شروعات سے ایک گھنٹہ قبل ہی امتحانی مراکز کے گردونواح میں دفعہ144کانفاذ عمل میں لایا جائے گا۔
امتحانات کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنران متعلقہ ضلع انتظامیہ کے دفاتر میں مشترکہ کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لائیں گے تاکہ صوبائی کمشنر کے دفتر میں روزانہ بنیادوں پر رپورٹ پیش کی جاسکے۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کو ان ہدایات پر من وعن عمل کرنے اورفرض شناسی کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا۔
Comments are closed.