ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ کا معاوضہ

امرتسر، پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے امرتسر میں جمعہ کی دیر شام پیش آنے والے ریل حادثے میں ہلاک ہونے والوں لوگوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی نے اپنے پیغام میں حادثے کے تئیں گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کنبوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد اور زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

اس دوران شرومنی اکالی دل کے ضلع امرتسر پردھان گرپریت سنگھ ٹکّا نے پنجاب کے سابق وزیراعلی سکھبیر سنگھ بادل کی جانب سے اعلان کیا کہ زخمیوں کا علاج شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے اسپتالوں میں مفت کیا جائے گا۔

مودی نے امرتسر میں ٹرین حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے امرتسر میں ٹرین حادثہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری طورپر ضروری مدد دستیاب کرانے کے لئے کہا ہے۔

مسٹر مودی نے حادثہ کے فوراََ بعد ٹوئٹ کیا کہ امرتسر میں ٹرین حادثہ سے گہراصدمہ ہوا ہے۔ یہ نہایت دردناک حادثہ ہے۔

انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدری ظاہر کی ہے اور زخمیوں کے جلد صحتمند ہونے کا خواہش کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے حکام کو متاثرہ کنبوں اور زخمیوں کو فوراََ ضروری مدد دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ امرتسر میں آج ایک خطرناک حادثہ میں دسہرہ دیکھ رہے کم از کم پچاس لوگوں کی ٹرین کی زد میں آجانے سے موت ہوگئی۔

یو این آئی

Comments are closed.