سرینگر 17اکتوبر/سی این ایس/ شمالی قصبہ پٹن میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب جنگجوؤں نے ایک پولیس ناکہ پارٹی پر گرینیڈ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی آپریشنز اور ان کے ذاتی محافظ سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ حملہ کے بعدپلک جھپکتے ہی مسلح جنگجو جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔سی این ایس کے مطابق قصبہ پٹن میں بعد دوپہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سرینگر مظفر آ باد پر بابا ٹینگ کے نزدیک گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران جنگجوؤں نے پولیس کی ایک ناکہ پارٹی پر گرینیڈ داغا جوسڑ ک کے بیچوں بیچ گر کر ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز پورے علاقے میں سنی گئی۔ دھماکے کی زد میں آ کرپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) ظفر مہدی اور ان کے ایک پی ایس اؤ شبیر احمد کانسٹیبل عاشق احمد، سید جہانگیر اور پی ایس اؤ محمد عاصم پانچ اہلکارزخمی ہو ئے ہیں۔ گرنیڈ پھنکنے کے ساتھ ہی مشتبہ جنگجو جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کے بطور ہوا میں گولیوں کے متعدد راؤنڈ فائر کئے جس کے باعث مذکورہ شاہراہ پرسنسنی پھیل گئی اور شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک روک دیا گیا۔ پولیس و فورسز کے اعلیٰ حکام جائے موقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے ،صورتحال کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد تمام زخمیوں کو سرینگر کے بادامی باغ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔،پولیس و فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے قصبہ پٹن کے بابا ٹینگ میں پولیس ناکہ پارٹی کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) ظفر مہدی سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور واقعہ کی نسبت کیس درج کیاگیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.