سری نگر ، جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ میں گذشتہ رات جنگجوؤں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک کیمپ پر رائفل گرینیڈ سے حملہ کردیا۔ اس میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے گذشتہ رات دیر گئے نیوہ پلوامہ میں قائم 183 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کو نشانہ بناکر رائفل گرینیڈ داغا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے پھٹنے سے کانسٹیبل امت کمار اور کانسٹیبل سنتوش بھارتی نامی دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
یو این آئی۔
Comments are closed.