سری نگر: جموں وکشمیر میں انتخابی کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کے اوقاف میں تبدیلی لاکر پولنگ کا عمل سورج کے طلوع ہونے سے پہلے ہی شروع کرنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پولنگ کا عمل سورج طلوع ہونے سے پہلے شروع کرنے کے اقدام کو ایک سازش کا حصہ قرار دیا ہے جبکہ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ انتخابی کمیشن کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یاد کہ ریاست میں چار مرحلوں پر مشتمل بلدیاتی انتخابات کے چاروں مرحلوں کے لئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز میں پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے دوپہر کے دو بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔بعد اسے صبح سات بجے سے شام چار بجے تک کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے کےلئے پولنگ کا وقت صبح 6 بجے سے شام چار بجے تک مقرر کیا گیا
Comments are closed.