انتخابات کا دوسرا مرحلہ :صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہو گی

سرینگر:ریاست کے چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا نے آج کہا کہ ریاست میں میونسپل انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت کل 544 مراکز پر 263 میونسپل وارڈوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کیلئے 1029 اُمیدوار میدان میں ہیں اور ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر صوبے میں 270 جبکہ جموں صوبے میں 274 پولنگ مراکز قایم کئے گئے ہیں ۔
سی ای او نے کہا کہ کشمیر صوبے میں 49 اور جموں میں 214 وارڈوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں 881 اور کشمیر صوبے میں 148 اُمیدوار دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے میدان میں ہیں ۔
سی ای او نے مزید کہا کہ کل جن علاقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے اُن میں 346980 رائے دہند گان اپنی حقِ رائے دیہی کا استعمال کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں ووٹنگ مراکز پر تمام بنیادی سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں اور رائے دہندگان کو پہلے ہی ووٹ پرچیاں فراہم کی گئی ہیں ۔
شالین کابرا نے کہا کہ انتخابات کے عمل پر نگاہ رکھنے اور اس عمل کو منصفانہ طور انجام دینے کیلئے چناو¿ مبصروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔

سی ای او نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کو بھی اس عمل کی نگرانی کیلئے تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر صاحبان ووٹنگ مراکز کی ویڈیو گرافی کریں گے ۔
شالین کابرا نے کہا کہ تمام میونسپل اداروں میں کنٹرول روم قایم کئے گئے ہیں تا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی کا نوٹس لیا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اُن علاقوں میں کل چھٹی کا اعلان کیا ہے جہاں کل ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت مرکزی سرکار کے دفاتر کھلے رہیں گے اور ان دفاتر میں تعینات ملازمین جن کو کل اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کرنا ہو ، کو مناسب طریقے پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی ۔
سی ای او نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے نمائیندے کا انتخاب کریں ۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ میونسپل انتخابات 2018 کے سلسلے میں چار مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جن کے تحت 17 لاکھ رائے دہندگان 79 میونسپل اداروں کے قیام کیلئے ووٹ ڈالیں گے ۔ کُل 1145 وارڈوں کیلئے 3372 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں ۔ ان انتخابات کیلئے 8,10,13 اور 16 اکتوبر 2018 کی تاریخیں ووٹ ڈالنے کیلئے مقرر کی گئی ہیں ۔

Comments are closed.