بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،اگر ضروری ،پولنگ صبح 6 بجے شروع ہوگی:سی ای او

سرینگر : چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ صبح 6 بجے شروع ہوگی .تاہم انہوں نے کہا کہ وقت میں تبدیلی اُسی صورت میں ہوگی جب لوگوں کی دوسرے مرحلے کی پولنگ میں شرکت زیادہ ہوگی .

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کل ہو رہی ہے .پہلے مرحلے کی پولنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام 4 بجے کیا تھا .

سی ای او نے ایک نوٹیفکیشن جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ صبح 6 بجے شروع ہوگی ،اگر ضرورت پڑی تو .اور شام 4 بجے پولنگ کا وقت ختم ہوجائیگا .

پیر کے روز پہلے پر حلے کے تحت 422 میونسپل وارڈوں میں پولنگ ہوئی ،کشمیر میں پولنگ کی شرح 8 فیصد رہی جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر پولنگ کی شرح 56.7 رہی .

Comments are closed.