کل ہڑتال اور احتجاج لوگ کہاں کریں :مشترکہ مزاحمتی قیادت

سرینگر:(پی آر) مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی اورمیرواعظ ڈاکٹرمولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے دوران خانہ و تھانہ نظر بندی جموں وکشمیر کے محب وطن عوام سے رواں انتخابات کے دوسرے مرحلے پربھی متعلقہ مقامات اور علاقہ جات میں مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کرنے کی اپیل دہرائی ہے ۔

علاقہ جات حسب ذیل ہیں۔

سولنہ، آلوچی باغ، ایس ڈی کالونی بٹہ مالو، زیارت بٹہ مالو، شہید گنج، کرن نگر، چھتہ بل، قمرواری، بمنہ ایسٹ، بمنہ ویسٹ، نندریشی کالونی، پارمپورہ، زینہ کوٹ، لاوے پورہ، مجہ گنڈ، ٹنکی پورہ، حبہ کدل، بربرشاہ، فتح کدل، منور آباد،لنگیٹ، سمبل، کنزر، وترگام، چرارشریف، بیروہ، ماگام، یاری پورہ، فرصل، اننت ناگ، بجبہاڑہ۔

قائدین نے عوام سے یہ بات زور دیکر کہی کہ خون سے سینچی ہوئی ہماری حق خودارادیت کی تحریک اور بےش بہا جانی و مالی قربانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہےں کہ قیادت اور عوام بھر پور اتحاد اور یکجہتی کامظاہرہ کرکے حکومت ہند کی جانب سے حق خودارادیت کی تحریک کیخلاف رچائی جارہی سازشوں سے نہ صرف چوکنا رہیں بلکہ اسے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے یکسوئی اور استقامت کا مظاہرہ کریں۔

Comments are closed.