کوئی این آر او نہیں ہوگا، کرپشن میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد سے کوئی این ار آو نہیں ہوگا، کرپشن میں ملوث کسی ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ سیاسی انتقام لے رہے ہیں، نیب میرے ماتحت نہیں ہے اگر نیب کا ادارہ میرے ماتحت ہوتا تو کم از کم 50 افراد جیل میں ہوتے، مزید کرپٹ لوگوں کی باری آنے ہی والی ہے انہیں جیل میں ڈالیں گے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ شہباز شریف کی گرفتاری پر شور مچا رہے ہیں وہ اصل میں اپنی گرفتاری کے خوف سے چلا رہے ہیں، یہ لوگ بے شک مظاہرے کریں، دھرنے دیں یا اسمبلی میں شور مچائیں ہم کرپٹ لوگوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے، ایک ایک کرپٹ شخص کو پکڑیں گے اور کوئی این آر او نہیں ہوگا۔

Comments are closed.