نئی دہلی، (یو این آئی) ہندستانی فضائیہ کا ایک مائکرولائٹ طیارہ آج صبح اترپردیش میں باغپت کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں قسمت سے دونوں پائلٹ بحفاظت بچ گئے ہیں۔
فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارہ باقاعدہ پرواز پر تھا لیکن باغپت کے نزدیک اس میں خرابی آگئی۔ دونوں پائلٹوں نے طیارہ کو اتارنے کی کوشش لیکن یہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں پائلٹوں کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے اور دونوں محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حادثہ کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے کورٹ آف انکوائری کی ہدایت دی گئی ہے۔
Comments are closed.