شہر خاص میں فائرنگ ،2 سیاسی کارکن ہلاک ،ایک زخمی

سرینگر: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے تین روز قبل شہرخاص کے کر فلی محلہ حبہ کدل میں نامعلوم بندوق بردار نمودار ہوئے ،جہاں انہوں نے تین افراد پر فائرنگ کی .

رپورٹس کے مطابق نامعلوم بندوق برادروں نے نیشنل کانفرنس کے ورکروں پر فائرنگ کی ، جسکے نتیجے میں 2 کارکنان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا .

ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ این سی کارکنان پر فائرنگ کی ،جس میں دو سیاسی کارکن ہلاک ہوئے .

مہلوکین کی شناخت مشتاق احمد وانی اور نذیر احمد کے بطور ہوئی جبکہ زخمی شخص کی شناخت شکیل احمد زانگو کے بطور ہوئی .

بتایا جاتا ہے کہ بندوق برداروں نے کرفلی محلہ حبہ کدل میں این سی کارکنان پر فائرنگ کی اور تین کو زخمی کردیا .زخمیوں کو صدر اسپتال سرینگر پہنچایا گیا ،جہاں دو کی موت ہوگی .ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے .

علاقے کا کا محاصرہ کیا گیا اور فرار ہوئے حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی گئی.یہ بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی کارکنان کی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے .

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا معصومین کو ہلاک کرنا بہیمانہ قتل ہے .

Comments are closed.