شعری مجموعہ ’خاب‘ کی رسم رونمائی
سری نگر ، : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائد کھے سوناواری میں جمعرات کو منعقد ہونے والی ایک روزہ ادبی تقریب میں ثناء اللہ ملک مخمورکے شعری مجموعہ ’خاب‘ کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔
ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن اور جہلم بزم ادب نائد کھے کے باہمی اشتراک سے نیو کریسنٹ پبلک اسکول نائد کھے کے احاطے میں منعقد ہوئی اس ایک روزہ تقریب کی صدارت معروف براڈ کاسٹر رشید نظامی نے انجام دی۔
ریڈیو کشمیر سری نگر کے سابقہ ڈائریکٹر سید ہمایوں قیصر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
Comments are closed.