سماجی وئب سائٹوں پرملک مخالف مواد ڈالنے کا معاملہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی
سرینگر//سوشل میڈیا پر یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں قابلِ اعتراض مواد شائع کرنے کے بعد پولیس نے کئی وائٹس اپ گروپوں کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ یو پی آئی کے مطابق یومِ آزادی پاکستان کے موقعے پر سوشل میڈیا فیس بک اور وائٹس اپ پر جشن منانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جوکوئی بھی اس سلسلے میں ملوث قرار پائے گا اُس کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی ہییو پی آئی
Comments are closed.