بلدیاتی انتخابات :شہر میں سیکیورٹی سخت
سرینگر : بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر دارالحکومت سرینگر میں سیکیورٹی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،اس ضمن میں جگہ جگہ راستوں پر
سیکیورٹی فورسز نے عارضی ناکے لگا رہے ہیں ،جہاں سے گزر نے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ باریک بینی سے کی جارہی ہے .
شہر کے درجنوں علاقوں خاص طور پر شہر خاص اور سیول لائنز کے حساس ترین علاقوں میں ناکہ بندی جیسی صورتحال نظر آرہی ہے .
یاد رہے کہ 8 اکتوبر بروز پیر پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں .سرینگر کے کئی وارڈوں میں پہلے مرحلے پرووٹنگ ہو رہی ہے .
سیکیورٹی ایجنسیز ان انتخابات کے احسن انعقاد کے حوالے سے کافی الرٹ ہے جبکہ پولیس وفورسز اہلکاروں کو چوکس کردیا گیا ہے .
پولیس کے ایک افسر نے بتایا یہ اقدامات ممکنہ کسی بھی گڑھ بڑھ روکنے کےلئے اٹھائے جارہے ہیں ،تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو .
Comments are closed.