سرینگر : رسانی عصمت ریزی وقتل معاملے کی سماعت کل یعنی 5 ستمبر کو سپریم کورٹ آف انڈیا مین ہورہی ہے ،جس میں یہ فیصلہ لیئے جانے کی امید ہے کہ آیا رسانہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی کرے یا نہیں .
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں رسانے کیس کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی )کے ہاتھوں کرانے سے متعلق عرضی پر سماعت کل ہو رہی ہے .
بتایا جاتا ہے کہ اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی عدالت 11 میں جسٹس یو یو للت اور جے چندرا چد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے سامنے ہوگی .
یہ کیس معمول فہرست میں 41 ویں نمبر ہے .یہ پہلا موقع ہے جب سپریم کورٹ رسانہ کیس کی سی بی آئی کے ہاتھوں تحقیقات کرانے کے حوالے سے دائر کی گئی عرضی پر سماعت کررہا ہے .
ملزمان نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ رسانہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے .
Comments are closed.