بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کے انعقادپرمرکزی سرکارکی کڑی نظر
مجموعی صوتحال اورانتخابی تیاریوں کالیں گے راجیوگوبا تفصیلی جائزہ
سری نگر::جموں وکشمیربالخصوص وادی میں 8اکتوبرسے 4مراحل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اورامن وقانون کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے مرکزی داخلہ سیکرٹری راجیوگوبا3اکتوبربروزبدھ وارکوسرینگروارادہونگے ۔اس دوران مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے واضح کیاہے کہ مجوزہ انتخابات کیلئے ضروری سیکورٹی انتظامات کرلئے گئے ہیں ،اوراس عمل کے دوران امن وقانون کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے مرکزی پولیس فورس کی400اضافی کمپنیاں جموں وکشمیرمیں ہنگامی بنیادوں پرتعینات کی جارہی ہیں ۔کے این این کے مطابق منگل وارکونئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے جموں وکشمیرکی سیکورٹی وسیاسی صورتحال کے تناظرمیں یہاں8،اکتوبرسے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اورلازمی سیکورٹی بندوبست کاجائزہ لیا۔انہوں نے میٹنگ کے دوران کہاکہ ریاست میں بلدیاتی اورپنچایتی انتخابات کوپُرامن طورپرکرانے کیلئے مرکزی سرکارنے ریاستی انتظامیہ کوہرممکنہ تعاون دیاہے ۔راجناتھ سنگھ کاکہناتھاکہ مرکزی سرکارنے انتخابی عمل کے دوران امن وقانون کی صورتحال کوقابومیں رکھنے نیزاُمیدواروں ،انتخابی مراکزاورعملہ کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے مرکزی پولیس فورس (پیراملٹری فورسز) کی400اضافی کمپنیاں جموں وکشمیرمیں ہنگامی بنیادوں پرجموں وکشمیرکے حساس علاقوں میں تعینات کرنے کافیصلہ لیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اضافی سیکورٹی دستوں کی استدعاگورنرانتظامیہ کی جانب سے کی گئی تھی ،اورمرکزنے ریاست بالخصوص کشمیروادی کی صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے اضافی فورسزکمپنیاں بھیجنے کافیصلہ لیا۔ادھرمیڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے مرکزی داخلہ سیکرٹری راجیوگوباکوجموں وکشمیرکادورہ کرکے وہاں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظرکی جارہی تیاریوں بشمول سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کی ہدایت دی ،اورمرکزی وزیرداخلہ ی اسی ہدایت پرمرکزی ہوم سیکرٹری راجیوگوبا3،اکتوبربروزبدھ وارکونئی دہلی سے سری نگرپہنچیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری نگرواردہونے کے بعدمرکزی داخلہ سیکرٹری راجیوگوباسیول انتظامیہ اورمختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام کیساتھ ریاست میں 8اکتوبرسے ماہ دسمبرتک ہونے والے میونسپل اورپنچایتی انتخابات کی تیاریاں اورجملہ انتظامات زیرغورلائیں گے ۔معلوم ہواکہ سری نگرمیں دمرکزی داخلہ سیکرٹری راجیوگوباکی صدارت میں بدھ کی سہ پہرسیکورٹی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقدہوگی ،جس میں فوج ،نیم فوجی دستوں ،فورسزاورریاستی پولیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ مختلف سراغ رساں ایجنسیوں کے افسران بھی موجودہونگے ۔بتایاجاتاہے کہ اس میٹنگ میں بلدیاتی اورپنچایتی انتخابات کیلئے درکارسیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ جنگجوئیانہ سرگرمیوں ،جنگجومخالف کارروائیوں اورسرحدپارسے دراندازی کی کوششوں کوبھی زیرغورلایاجائیگا۔معلوم ہواکہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی حکام سے امن وقانون کی صورتحال ، جنگجوئیانہ سرگرمیوں ،جنگجومخالف کارروائیوں اورسرحدپارسے دراندازی کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کے بعدمرکزی داخلہ سیکرٹری راجیوگوباریاستی گورنرستیہ پال ملک کیساتھ ملاقات کریں گے ،اوراسبات کاجائزہ لیاجائیگاکہ مرکزی اسکیموں کی عمل آوری میں گورنرانتظامیہ کوکن مسائل اوردشواریوں کاسامناکرناپڑیگا۔
Comments are closed.