فورسز نے شروع کی بانڈی پورہ میں تلاشی کارروائی

بانڈی پورہ : شمالی ضلع بانڈی پورہ کے پانار گائوں میں منگل کے روز فوج فورسز نے محاصرہ اور تلاشی کارروائی شروع کی .

معلوم ہوا ہے کہ یہ کارروائی گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی .اطلاعات کے مطابق فوج کی 20 گرینیڈرس ،پولیس ،ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر منگل کی صبح تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا .

ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی کارروائی معمول کا عمل ہے .

Comments are closed.