میونسپل انتخابات : پہلے مرحلے کے انتخابات میں 422 وارڈوں کیلئے 1283 اُمیدوار میدان میں ۔ سی ای او

سرینگر : چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے شالین کابرا نے آج ریاست میں آنے والے شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے کے تعلق سے اُمیدواروں کے ردِ عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
آج شام اپنے دفتر میں ذرایع ابلاغ کے نمائیندوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران شالین کابرا نے کہا کہ ریاست بھر میں بشمول وادی کشمیر میں کافی تعداد میں ان چناوکیلئے نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے تین وارڈوں میں پہلے مرحلے کے تحت آٹھ اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان وارڈوں کیلئے 11 نامزدگیاں داخل کی گئی جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد آٹھ کو درست پایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں دوسرے مرحلے کے تحت 20 وارڈوں میں پولنگ ہو گی اور اب تک اس مرحلے کیلئے 88 نامزدگیاں داخل کی گئیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے مرحلے کے چناو¿ کے تحت سرینگر میں 26 وارڈوں کیلئے 85 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں ۔ سی ای او نے کہا کہ نامزدگیوں کے حتمی عداد و شمار تمام لوازمات پورا ہونے کے بعد سامنے آ جائیں گے ۔
شالین کابرا نے کہا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن میں شاید ایسا کوئی وارڈ نہیں یہاں مقابلہ آرائی نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے کیلئے نامزدگی کا عمل اختتام پذیر ہوا ہے اور چناو¿ لڑنے والے اُمیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کا عمل جاری ہے اور یکم اکتوبر 2018 کو چناو¿ لڑنے والے اُمیدواروں کی حتمی فہرست مرتب کی جائے گی ۔
سی ای او نے ریاست بھر میں داخل کی گئی نامزدگیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کیلئے ریاست کے کُل 114 وارڈوں میں سے 422 وارڈوں میں چناو¿ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کیلئے 1473 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد 1441 نامزدگیوں کو درست پایا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نامزدگیاں واپس لینے کے بعد پوری ریاست میں 422 وارڈوں میں کُل 1283 اُمیدوار میدان میں رہ گئے ہیں ۔
شالین کابرا نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے تحت 30 میونسپل اداروں کے 384 وارڈوں میں چناو¿ ہو رہے ہیں اور جن میں کیلئے 1198 نامزدگیاں داکل کی گئی تھیں اور جانچ پڑتال کے بعد ان میں سے 1177 نامزدگیاں درست پائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ نامزدگیاں واپس لینے کی تاریخ ابھی باقی ہے لہذا چناو¿ لڑنے والے اُمیدواروں کی حتمی فہرست سوموار سہ پہر تین بجے کے بعد سامنے آ جائے گی ۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ تمام مرحلوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگیوں کی کُل تعداد 3400 سے تجاوز کر گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی جبکہ چوتھے مرحلے کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2018 مقرر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں داخل کی گئی 66 نامزدگیوں میں سے جانچ پڑتال کے بعد 58 کو درست پایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ میں 40 جبکہ بانڈی پورہ میں 48 نامزدگیاں داخل کی گئیں ۔
شالین کابرا نے کہا کہ جموں صوبے میں جے ایم سی اور میونسپل کمیٹیوں کے 454 وارڈوں کے آٹھ مقامات میں 743 نامزدگیاں داخل کی گئیں ۔
راجوری اور پونچھ میں آٹھ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میں ایک ، تھنہ منڈی میں تین جبکہ نوشہرہ میں ایک اُمیدوار بلا مقابلہ رہ گیا ہے ۔
واضح رہے کہ میونسپل انتخابات ۔ 2018 کیلئے پولنگ چار مرحلوں میں ہو گی اور یہ سلسلہ آٹھ اکتوبر 2018 کو شروع ہو گا ۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ کی تاریخ دس اکتوبر ، تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تاریخ 13 اکتوبر جبکہ چوتھے مرحلے کی پولنگ کی تاریخ 16 اکتوبر 2018 مقرر ہے ۔

Comments are closed.