ہتھیاروں سمیت مفرور ایس پی او جنگجوﺅں کے رابطے میں تھا :پولیس چیف

سراغ مل گیا ،عنقریب معاملے کو سلجھا یا جائیگا ،پولیس چیف دلباغ سنگھ کا دعویٰ
بانڈی پورہ:جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی لوٹ کے حوالے سے اہم سراغ مل گئے اور عنقریب اس معاملے کو سلجھایا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں سمیت مفرور ایس پی او پہلے سے ہی جنگجوﺅں کے رابطے میں تھا ۔

بانڈی پورہ میں منعقہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی لوٹ کی واردات ست متعلق پولیس کے ہاتھ اہم سراغ مل گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے ممبر اسمبلی اعجاز احمد میر کی حفاظت پر مامور ایس پی او عادل شیخ جو سات رائفلیں اور ایک پستول لیکر فرار ہوگیا ہے ،جنگجوﺅں کے رابطے میں تھا ۔انہوں نے کہا کہ ایس پی او جنگجو کے ساتھ رابطے میں تھا اور اس حوالے سے پولیس کو سراغ مل گیا ہے اور ہم کئی سطحوں پر کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں جس کسی نے بھی کوتائی برتی ہو ،اُسکے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے صحیح ڈنگ اور نظم کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دی ،اُنکے خلاف سختی کے ساتھ کارروائی کی جائیگی ۔جب انہوں نے سے پوچھ گیا کہ ایم ایل اے سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ،تو انہوں نے کہا ’میں اس بارے میں کوئی رائے زنی نہیں کر نا چاہتا ،لیکن اس کیس کے حوالے سے کسی سے بھی پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے ‘۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پولیس نے انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کے فل پروف بندوبست کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ انتخابی عمل احسن طریقے سے انجام کو پہنچ جائیگا جبکہ پولیس کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ بھی اچھی طریقے سے اپنا کام کر رہی ہے ۔

Comments are closed.