پروفیسر سوز کی گور نر سے ملاقات:دفعہ35اے عوامی امنگوں کی تکمیل کی علامت

سرینگر:کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی .

ملاقات کے حوالے سے پروفیسر سوز نے اپنے ایک تحریری بیان میں بتایا کہ ”میں نے آج ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی توجہ کئی اہم معاملات کی طرف مبذول کی۔

ان کا کہناتھا کہ سب سے پہلے میں اُن کو صفائی سے کہا کہ آئین ہند کی دفعہ 35-A ریاست کے لوگوں کےلئے ، خاص طور کشمیر کے لئے کافی اہم مسئلہ ہے اور اس ایکٹ کی حفاظت کےلئے لوگ کسی بھی حد تک جانے کےلئے تیار ہیں!

بیان میں کہا گیا ‘ اس سلسلے میں ، میں نے اُن سے مطالبہ کیا کہ موجودہ وکیل شری تشار مہتا کی جگہ کسی دوسرے وکیل کو مقرر کیا جائے جو لوگوں کی خواہشات کا احترام کر سکے۔ ‘

پروفیسر سوز نے بتایا کہ گورنر نے مجھے اطمینان دلایا کہ وہ اس مسئلے کی طرف متوجہ رہیںگے اور سپریم کورٹ میں لوگوں کی صحیح نمائندگی کو یقینی بنایا جائےگا۔ تاہم اُن کو عوامی حکومت کا انتظار رہے گا جو اس مسئلے کی طرف بہت زیادہ اور مناسب توجہ دینے کی اہل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے معاملات کی طرف بھی میں نے گورنر صاحب کی توجہ مبذول کی اُن میں سکمز ہسپتال صورہ (سرینگر)کو بہتر بنانے کےلئے کئی تجاویز تھیں۔میں نے یہ بات وضاحت سے سمجھائی کہ اُس ہسپتال میں با لیاقت ڈاکٹر موجود ہیں، مگر پورے وسائل فراہم نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی حالت درست نہیں ہو سکتی خاص طور کینسر کے مریضوں کی کیونکہ ہسپتال میں وسائل کی بہت کمی ہے۔ میں نے تجویز کیا کہ ایڈوائز متعلقہ وہاں ہسپتال کی فیکلٹی کے ساتھ ملاقات کر کے اُن سے ہسپتال کو بہتر بنانے کےلئے تجاویز لے لیں۔

Comments are closed.