محکمہ اری گیشن ،پی ایچ ای عارضی ملازمین کا احتجاج

سرینگر : محکمہ اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول اور پی ایچ ای محکموں میں تعینات کیجول لیبر ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر جمعرات کو احتجاجی مظاہرے کئے .

مظاہرین نے بتایا کہ کئی برسوں اُنکی ماہانہ اجرتیں واگزار نہیں کی گئی ،جسکی وجہ سے اُنہیں مشکلات ومسائل کا سامنا ہے .انہوں نے کہا کہ حکام کی نوٹس میں لانے کے باجود محکمہ کے ذمہ داروں نے جھوٹے وعدے ہی کئے.

محکمہ اری گیشن وفلڈ کنٹرول کے چیف انجینئرنگ آفس اور پی ایچ ای کمپلیکس راجباغ میں عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات پورے کرنے کے حق میں زوردار احتجاجی مظاہرے کئے .

انہوں نے 2 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہیں کئے گئے ،تو اہل عیال کے ساتھ پرتاپ پارک سرینگر میں احتجاجی دھرنا دیا جائیگا .

میکنکل اری گیشن ایمپلائز فیڈریشن کے سربراہ فاروق احمد خان نے کہا کہ عید کے موقع پر بھی ملازمین کی تنخواہیں واگزار نہیں کی جاتی ہے .انہوں نے کہا کہ ہمارے افراد خانہ بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں .

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کے مطالبات کے حوالے سے مداخلت کرے بصورت دیگر احتجاجی مہم چھیڑ دی جائیگی .

اس موقعے پرسجاد پرے نے کہا کہ حکام عارضی ملازمین سے کام لیتے ہیں اور ہم نے تمام اسکیمیں چالو رکھی ہے جسکی وجہ سے عوام کو راحت مل رہی ہے ،لیکن ہمارے اہل عیال مشکل ترین زندگی گزار رہے ہیں

Comments are closed.