بڈگام : وسطی ضلع بڈگام کے پانزان چاڈورہ گائوں میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان ہوئی خونین معرکہ آرائی میں میڈیا رپورٹس کے مطابق دو جنگجو جاں بحق ہوئے .
ایس ایس پی بڈگام تیجندر سنگھ نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو تلاشی کارروائی کے دوران مذکورہ گائوں میں موجود جنگجوئوں کے ساتھ فوج وفروسز کی جھڑپ ہوئی ،جس میں دو جنگجوجاں بحق ہوئے.
انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی نعشیں جائے جھڑپ کے مقام سے برآمد کی گئیں جبکہ تلاشی کارروائی کی جاری ہے .ان کا کہناتھا کہ ابھی تک جاں بحق جنگجو کی شناخت نہیں ہوسکی.
تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جاں بحق جنگجو مقامی ہیں .
Comments are closed.