پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کابل روانہ

اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر افغانستان روانہ ہوگئے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق شاہ محمود قریشی کا اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں افغانستان جانا علاقائی امن اور استحکام کے لیے حکومت پاکستان کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کے کامیاب دورے سے مستقبل میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

وزیر خارجہ اپنے دورے میں افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور اپنے ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقاتیں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر حکام بھی روانہ ہوئے۔

وزیر خارجہ اپنے ہم منصب صلاح الدین ربانی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

Comments are closed.