جموں و کشمیر میں امن، ہم سب کا ایک ہی مقصد: ڈی جی پی

پولیس درباروں سے خطاب کیا، سےکورٹی صورتحال کو کافی حد تک معمول پر لانے پر پولےس فوج اور سی اے پی اےف کی سراہنا

سرےنگر ستمبر: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ شری دلباغ سنگھ جن کے ہمرہ آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی بھی تھے، نے آج شمالی کشمیر کے سوپور اور بارہمولہ کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ ملاقات کرنے کے علاوہ پولےس درباروں سے خطاب کےا۔

اپنے خطاب میں ڈی جی پی نے پولےس، ، فوج اور سی اے ایف کی سراہانہ کی جنہوں نے ریاست میں سےکورٹی صورتحال کو کافی حد تک معمول پر لاےا۔موجودہ تال میل کو اور بھی مظبوط بنانے پر زور دےتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ہم سب کا اےک ہی مقصد ہے کہ جموں و کشمےر میں امن قائم ہو سکے۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمےر پولےس کی کارکردگی کو مرکزی وزےر داخلہ شری راج ناتھ سنگھ اورگورنر جموں وکشمےر شری ستےہ پال ملک نے سرہانہ کی ہے اور دونوں نے پولےس اہلکاران کےلئے نےک خواہشےات کا اظہار کےا ہے۔ ڈی جی پی نے اےک بار بھر سرکار کا اس بات کےلئے شکرےہ ادا کےا جس کے تحت شہدا پولےس اہلکاروں کے لواحقےن کےلئے اےکس گرےشےا رےلےف کی رقم 48.00 لاکھ سے بڑھا کر 70.00 لاکھ او ر شہےد اےس پی اوز کے لواحےقےن کےلئے ےہ رےلےف 14.5 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کر دی گئی ہے۔

ڈی جی پی نے کہا کہ پولےس اہلکاراں، اےس پی اوز، ہوم کارڈ میں رضاکارانہ طور پر کام کررہے جوانوںکاوےلفئر پولےس ہےڈ کواٹرس کے اولےن ترجےحات میں شامل ہے۔انہوں نے جوانوں اور افسروں کو تلقےن کی کہ وہ لوگوں کے ساتھ نرمی اور خوش اخلاقی سے پےش آئے اور ضرورت پڑھنے پر ہر ممکن مدد فراہم کرےں۔

انہوں نے افسران اور جوانوں پر زور دےا کہ وہ بلدےاتی اور پنچاےتی الےکشن کو احسن اور پرامن طرےقے سے منعقد کرانے کےلئے تےارےاں شروع کرےں۔ اس موقعہ پر اےس اےس پی بارہمولہ شری امتےاز حسےن اور اےس اےس پی سوپور شری جاوےد اقبال نے متعلقہ ضلعوںکی سےکورٹی صورتحال کے بارے میں ڈی جی پی کو جانکاری فراہم کی ۔

Comments are closed.