آر ایس ایس کے سازشی فتنوں سے ریاست کی یکجہتی پسپاہ : سیول سوسائیٹی کارڑنیشن کمیٹی

لالچ دیکر چناؤ میں حصہ لینے کی ترغیب :۔ عوام سے کڑی نظر رکھنے کی اپیل

سرینگر 12ستمبر: سیول سوسائیٹی کارڑنیشن کمیٹی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے طرز عمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماتیں ریاست کے تینوں خطے اور سرحدی علاقوں میں رہایش پزیر لوگوں کو مختلف مراعات اور مرکزی اسکیموں کا لالچ دیکر انتخابات میں حصہ لینے کی دعو ت دیکر انہیں اکسانے کی کوشش کر رہی ہیں چونکہ جموں کشمیر کی راے عامہ نے ان انتخابات میں شامل ہونے کی کوشش کو لا حاصل مشق قرار دیتے ہوئے چناؤمہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے دونوں جماعتیں اچھی طرح جانتی ہیں کہ انہیں جموں کشمیر میں انتخابات میں امید وار دستیاب نہیں ہونگے اس لئے اب وہ متبادل امید واروں کی تلاش میں لوگوں کو لالچ دے رہی ہیں۔ سی این ایس کے مطابق سیول سوسائیٹی کارڈیشن کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ موجودہ نا مساعدحالات کے پیش نظر مرکزی حکومت گزشتہ دوسال سے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کا الیکشن نہیں کرا سکی ہے ۔سپریم کورٹ میں اس وقت دفعہ35 A اوردفعہ370 زیر غورہے کشمیریوں کا تشخص انفرادیت اور شناخت کو پس پشت ڈال کر انتخابات کرانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے سپریم کورٹ نے دفعہ35A کے سلسلے میں چار مہینے کا وقفہ دیا ہے جب تک سپریم کورٹ جموں کشمیر کے بارے میں حتمی فیصلہ صادر نہیں کرتی تب تک اس بارے میں سوچا نہیں جا سکتا۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کشمیر کی آب و ہوا میں ایندھن ڈال کر ریاست کو مذہبی اور علاقائی بنیاد پر تقسیم کرنے کے در پے ہے ۔سیول سوسائیٹی کارڑنیشن کمیٹی نے کانگریس کے صدر اور پارٹی کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر ان انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انشاللہ سیول سوسائیٹی کارڑنیشن کمیٹی کی کوشش رنگ لائی گی اور ریاستی عوام کے متحد ہو جانے کے سبب سپریم کورٹ بھی دفعہ 35 Aاور دفعہ 370 کر خارج کر دے۔ کمیٹی نے اس سلسلے میں مسلم ،ہندو، سکھ،اور بودھ بھائیوں سے متحد ہو کر آر ایس ایس بی جے پی کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اور سیول سوسایٹی رابطہ کمیٹی کے ممبران مظفر شاہ، ایڈوکیٹ میر جاوید، سکھ کاردنیشن کمیٹی کے چیرمین جگہموہن سنگھ رینہ اور ایڈوکیٹ یاسمین وانی نے عوام اور تنظیموں کاشکرایہ ادا کیا۔ اس سے قبل صوبہ جموں یونائیٹڈ پیس مومٹ ، جموں مسلم فرنٹ، جموں و کشمیر فورم فار پیش اینڈ انٹگریٹی فورم نے بھی عوامی مقادات کے تخفظ میں اپنی حمایت اور یکجہتی کا بھر پورمظاہرا کیا ہے۔

Comments are closed.