ادھمپور شوٹ آئوٹ :سی آر پی ایف اہلکار زخمی،تلاشی کارروائی میں اسلحہ برآمد،دو گرفتار

ادھمپور: سرینگر-جموں شاہراہ پر اُس وقت ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہوئی جب ججار کوٹلی کے مقام پر بندوق برداروں کی فائرنگ سے ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا .فائرنگ کے واقعہ کے بعد جموں میں سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا.

رپورٹس کے مطابق بدھ کو ایک ٹرک میں مسلح جنگجو سفر کررہے تھے ،جنہوں نے ججار کوٹلی کے مقام پر تلاشی کارروائی کے دوران سی آر پی ایف اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی .جسکے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا.

یہ علاقہ سرینگر -جموں شاہراہ پر واقع ہے ،جہاں پر معمول کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ناکہ ڈال کر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تھی .

معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے صبح 8 بجکر 10 منٹ پر ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا.

زخمی اہلکار کی شناخت دومیش داس کے بطور ہوئی ،جسے فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا .

واقعہ کے فورا بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا اور حملہ آئوروں کی بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی گئی جبکہ اس مقصد کےلئے فوج کی بھی خد مات حاصل کی گئی .

اس دوران پولیس ایک ترجمان نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران اے کے 47 رائفل اور تین میگزین اُس ترک سے برآمد کئے گئے ،جس میں مبینہ طور پر مسلح افراد سوار تھے .

انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پوچھ تاچھ کےلئے حراست میں لیا گیا .پولیس نے بتایا کہ دو سے تین مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے .

سرینگر جموں شاہراہ کے سکھ تار نزدیک کٹرا کراسنگ کے گرد ونواح علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری ہے .

Comments are closed.