کشمیر میں انسانی حقوق کی سمت میں کوئی بہتری نہیں: اقوام متحدہ کمشنر مشیل

اقوام متحدہ انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل نے پیر کو کہا کہ بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد سے کوئی اصلاحی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے معاملات کی نئی کمشنر مشیل باچیلیت نے اپنے پہلے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل نے پیر کو کہا کہ بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد سے کوئی اصلاحی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

مشیل باچیلیت سے پہلے بھی سابق یو این سکریٹری زید بن رعدالحسین نے بھی کشمیر مسئلہ پر بولتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں شہریوں پر ہونی والی زیادتیوں کو دبا دیا جاتا ہے۔

Comments are closed.