کشمیر میں ریلوے خدمات دوسرے دن بھی ملتوی

سرینگر،جموں-کشمیر کے اننت ناگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں لشکر طیبہ کے ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کے بعد سکیورٹی وجوہات کے سبب ریلوے خدمات دوسرے دن بھی اتوار کو ملتوی رہیں۔

ریلوے کے ایک افسر نے یواین آئی کو بتایا کہ شمالی کشمیر میں ریلوے خدمات معمول سے چل رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے جاری مشاورت کی بنیادپر جنوبی کشمیر میں سکیورٹی وجوہات سے ریلوے خدمات ملتوی کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے کو مارا گیا لشکر طیبہ کا جنگجو کلگام یاری پورا کا رہنے والا تھا اس لئے یہاں تشدد برپاہونے کا خدشہ ہے۔

شمالی کشمیر میں دوسری دن بھی جنوبی کشمیر کے بڈگام -سرینگر-اننت ناگ-قاضی گنڈ سے جموں کے بنی ہال تک ٹرین نہیں چلیں گی۔وادی میں ریلوے خدمات مقبول ہیں کیونکہ یہ دیگر ٹرانسپورٹ خدمات کے مقابلے بہت سستی،تیز اور محفوظ ہے۔

Comments are closed.