ہندوستان -امریکہ – ‘ٹو پلس ٹو’ میٹنگ کا آغاز

نئی دہلی،ہندوستان اور امریکہ کے دفاع و خارجہ وزراء کی ‘ٹو پلس ٹو’ میٹنگ آج یہاں شروع ہوئی جس میں وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو اور وزیر دفاع جیمز میٹس شرکت کررہے ہیں۔

جواہر لال نہرو بھون میں واقع وزارت خارجہ میں ہو رہی میٹنگ سے قبل تقریبا ایک گھنٹے مسز سوراج اور مسٹر پومپيو کے درمیان دو طرفہ میٹنگ ہوئی۔تقریباً 11 بجے دونوں ممالک کے وزیر دفاع وہاں پہنچے اور اس کے ساتھ ہی ٹو پلس ٹو اسٹریٹجک میٹنگ شروع ہو گئی۔

اس سے پہلے چاروں وزراء نے ایک ساتھ تصویریں كھنچوائیں۔میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس اعلامیہ ہوگا، بعد میں ان وزراء کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہو گی۔حکومت، پاکستان کی نئی عمران خان سرکار کے بارے میں ان کے خیالات بھی جاننا چاہتی ہے۔

ہندوستان-امریکہ کے درمیان امیگریشن سمیت مختلف ایشوزپر گفت و شنید

سوراج اور پومپيو کے درمیان دو طرفہ میٹنگ

ہندوستان اورامریکہ کے خارجہ اور دفاع وزراء کی ’ٹو پلس ٹو‘کی میٹنگ سے قبل وزیر خارجہ سشما سوراج اور امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے آج یہاں دو طرفہ میٹنگ میں امیگریشن سمیت باہمی مفادات سے منسلک مختلف ایشوز پر غور و خوض کیا۔

مسٹر پومپيو کا جواہر لال نہرو بھون پہنچنے پر مسز سوراج نے خیر مقدم کیا اور اس کے بعد دو طرفہ میٹنگ شروع ہوئی. میٹنگ میں خارجہ سکریٹری وجئے گوکھلے اور امریکہ میں ہندوستان کے سفیر نوتیج سرنا بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں ہندوستان کی طرف سے بنیادی طور پر ایچ 1 بی ویزا کو لے کر امریکی انتظامیہ کی پالیسی اور اسے لے کر ہندوستانی پیشہ ور افراد میں تشویش کو اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

امریکہ سے اگرچہ اشارے ملے ہیں کہ اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ لیکن ہندوستان چاہتا ہے کہ اس کے بارے میں اتنی وضاحت ضرور آئے کہ آگے بھی اس پالیسی کو لے کر کوئی غلط فہمی نہیں پیدا ہو. ذرائع نے بتایا کہ دوسرے باہمی مسائل پر بھی دونوں فریقین نے تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے فورا بعد وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے شامل ہونے کے ساتھ ٹو پلس ٹو میٹنگ شروع ہو جائے گی۔ میٹنگ میں ہندوستان، امریکہ کے درمیان دفاعی شعبے میں اعلی ٹیکنالوجی والی نئی ایجادات اور تجارت کا راستہ کھلنے، ہند بحرالکاہل علاقے کو شامل کرنے، محفوظ، پرامن اور سب کے لئے یکساں طورسے کھلا بنانے کے نئے روڈ میپ پر بحث ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستان بحر ہند –

بحرالکاہل کے علاقے کی شمولیت، محفوظ، پرامن اور سب کے لئے یکساں طور پر کھلے علاقے کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے. اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، توانائی کے تحفظ اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ (یواین آئی)

Comments are closed.