پلوامہ میں محاصرہ مخالف مظاہرے

پلوامہ : آریگام پلوامہ میں جمعہ کو اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب یہاں فوج وفورسز اہلکاروں نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا .

اطلاعات کے مطابق آدھی محلہ آریگام پلوامہ میں بعد دوپہر فوج کی 44 آر آر اور ایس اوجی اہلکاروں نے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محاصرہ کیا .

معلوم ہوا ہے کہ فوج وفورسز نے مذکورہ گائوں کو محاصرے میں لیکر جنگجوئوں مخالف آپریشن شروع کیا ،جس کے ساتھ یہاں نوجوانوں کی ٹولیاں مختلف سمت سے نمودار ہوئیں ،جنہوں نے جنگجو مخالف آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے .

مظاہرین نے مشتعل ہوکر فورسز اہلکاروں پر خشت باری کی ،جسکے جواب میں فورسز اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے ٹیر گیس شلنگ کی .اس کے ساتھ طرفین کے مابین شدید نوعیت کی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا .

یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جبکہ آخری اطلاعات ملنے تک یہاں کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی تھی .

Comments are closed.