کرنٹ لگنے سے4 نوجوانوں میں سے دو کی موت

جے پور، راجستھان کی راجدھانی جئے پور کے ہرماڑا تھانہ علاقے میں جنم اشٹمی کا پوسٹر لگا رہے چار نوجوان ہائی ٹینشن تار کی زد میں آجانے سے بری طرح جھلس گئے جن میں سےدو کی موت ہو گئی۔

حادثے میں سنگین طور سے جھلسے نوجوانوں کو مقامی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا جہاں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق دیگر دو کی حالت نازک ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ علاقے کے چالسو پنچایت سمیتی کے چتپور گاؤں میں صبح لالا رام، سنجے ، سرون کمار اور بنسی لال جنم اشٹمی تہوار کا پوسٹر بجلی کے کھمبوں باندھ رہے تھے کہ اچانک چاروں کمبھے سے لگے 11 ہزار کلو واٹ بجلی لائن کی تار کے زد میں آگئے اور بری طرح سے جھلس کر نیچے گر گئے۔نوجوانوں کے نیچے گرتے ہی وہاں افراتفری مچ گئی۔

مقامی افراد انھیں فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے لالا رام اور سرون کمارکومردہ قرار دے دیا جبکہ سنجے اور بنسی لال کا علاج چل رہا ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔(یو این آئی)

Comments are closed.